حکومت کرونا پر قابو پا سکی نہ مہنگائی پر، شیری رحمان 

Apr 26, 2021

اسلام آباد(نا مہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹرشیری رحمان نے کہا ہے کہ عوام ایک طرف کورونا سے مقابلہ کر رہی دوسری طرف مہنگائی سے، رمضان میں 20کلو آٹے کا تھیلا 68 روپے مہنگا ہوا ہے،اپنے ایک بیان میں نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ حکومت نہ کورونا پر قابو پا سکی ہے نہ مہنگائی کے جن پر، عوام ایک طرف کورونا سے مقابلہ کر رہی دوسری طرف مہنگائی سے، لیکن حکومت آج بھی کنٹینر پر کھڑی ہے، شیری رحمان نے کہا کہ رمضان میں 20کلو آٹے کا تھیلا 68روپے مہنگا ہوا ہے،مارکیٹ میں چینی انمول ہو چکی ہے، اس ہفتے مہنگائی کی اوسط شرح 17.68 فیصد رہی ہے۔

مزیدخبریں