کرونا کے سبب فریٹ فارورڈنگ کا شعبہ مشکلات کا شکارہے:الیاس چودھری

لاہور( کامرس رپورٹر)کرونا وباء کی صورتحال میںفریٹ فارورڈز کا شعبہ انتہائی مشکلات کا شکار ہے لیکن اس کے باوجود حکومت کی جانب سے کوئی تعاون نہیں کیا جارہا ،ایف بی آر کی جانب سے سروسز پر ٹیکس وصول کرنے کی بجائے پوری انوائس پر ٹیکس وصولی سے ہزاروں کمپنیاں دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گئی ہیںجس سے ہزاروں افراد کا روزگار بھی خطرے میں پڑ گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان انٹرنیشنل فریٹ فارورڈز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد الیاس چوہدری نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سینئر وائس چیئرمین محمد اسداحمد، وائس چیئرمین عاشق علی باجوہ، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران توقیر ملک، اصغر ملک، علی عدنان، صہیب زیدی دیگر اور دیگر بھی موجود تھے۔محمد الیاس چوہدری نے کہا کہ فریٹ فارورڈز کا شعبہ حکومت کو سالانہ 6 ارب ٹیکس ادا کرتا ہے لیکن اس کے بدلے میں ہمیں کسی طرح کی کوئی سہولیات حاصل نہیں ، کورونا وباء  کے دوران سب سے زیادہ ہمارا شعبہ متاثر ہوا ہے لیکن ہماری کوئی داد رسی نہیں کی گئی۔ایف بی آر سروسز کی بجائے پوری انوائس پر تین فیصدٹرن اوور ٹیکس وصول کر رہا ہے ،فریٹ فارورڈزسے ٹرن اوور گراس انوائس پر نہیں بلکہ ان کی سروسز پر ہونا چاہیے،گراس انوائس میں فریٹ کی رقم ائیرلائن اور شیپنگ کمپنیوں کو چلی جاتی ہے کیونکہ گراس انوائس پر فریٹ کی رقم شامل ہوتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن