اقلیتوں کی خوشنودی کیلئے اسلامی تعلیمات نہیں چھوڑی جاسکتیں:اشرف آصف جلالی

لاہور(  خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا: اقلیات کو خوش کرنے کے لیے اسلامی تعلیمات کو نہیں چھوڑا جاسکتا۔ شریعت مصطفی ؐ کے احکام تمام انسانیت کے لیے نجات دھندہ ہیں۔ نصاب کا لفظ لفظ قرآن و سنت کی تعلیمات کے مطابق ہونا چاہیے۔ اقلیات کو نصاب سے اسلامی مواد کا کوئی حصہ نکلوانے کا حق نہیں۔ اسلامی تاریخ کے ہیروز کے تذکرے نسل نو کے کردار کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ تاریخ اسلام یا تحریک پاکستان کے مشاہیر کے تذکار اور افکار کے بغیر قومی نصاب تعلیم مکمل نہیں ہو سکتا۔ اقلیات کی طرف سے ایسے مطالبات کا مطلب ریاست کے سرکاری مذہب کے خلاف اعلان جنگ قرار پائے گا۔ پاکستان اقلیات کے حقوق کا محافظ ہے مگر اقلیات کو وہ حقوق ہی دیے جاسکتے ہیں،دین اسلام جن کی اجازت دیتا ہو۔ پنجاب ہیومن رائٹس اینڈ منارٹی افیئرز کی طرف سے پنجاب کریکولم ٹیکسٹ بورڈ کو دی جانے والی بعض ہدایات نظریہ پاکستان اور آئین پاکستان کے منافی ہیں۔ اسلامیات کے علاوہ دیگر نصابی کتب سے نعت، سیرت النبی ؐ، عید میلاد النبیؐ جیسے اسلامی مواد کا اخراج برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن