جمبر(نامہ نگار)مخیر حضرات کو ماہ رمضان میںدل کھول کر دکھی انسانیت کی خدمت کرنی چاہئے ۔تحریک اصلاح امت ایک عرصہ سے علاقہ کے بے سہارا یتیم بچوں اور دکھی انسانیت کی خاموش خدمت کررہی ہے اور کرتی رہے گی ۔یہ باتیں تحریک کے رہنما خلیل احمد برکاتی بھائی نے غریب اور بے سہاراکے گھروں میں راشن پہنچانے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائیں انہوں نے بتایا کہ تحریک اصلاح امت کے زیر اہتمام گذشتہ کئی سالوں سے شہر بھر کے غریب اور بے سہارا افراد کو افطاری کروائی جارہی ہے۔
مخیر حضرات رمضان میں دل کھول کر دکھی انسانیت کی خدمت کریں:خلیل احمد برکاتی
Apr 26, 2021