مکرمی! نوائے وقت کے سنڈے میگزین 18 اپریل 2021 میں جدالانبیاء حضرت ابراہیمؑ کے بارے میں ایک مضمون شائع ہوا جس میں حضرت ابراہیمؑ کے والد کا نام تارخ لکھا گیا جبکہ بعض مفسرین کے نزدیک آپ کے چچا کا نام آزر تھا۔ قرآن مجید نے اس سلسلے میں شک و شبہ کی کوئی گنجائش نہیں چھوڑی اور واضح طور پر فرمایا کہ حضرت ابراہیمؑ کے والد کا نام ’’آزر‘‘ تھا۔ سورۃ الانعام میں ارشاد ہوتا ہے کہ ’’اور یاد کرو جب کہا ابراہیمؑ نے اپنے باپ ’’آزر‘‘ سے کیا تم بناتے ہو بتوں کو خدا ،بے شک میں دیکھتا ہوں تمہیں اور تمہاری قوم کو کھلی گمراہی میں‘‘ (سورۃ الانعام آیت 74)
(ظہور احمد قریشی موہلنوال، لاہور)
حضرت ابراہیمؑ کے والد کا نام
Apr 26, 2021