ملک کوفلاحی ریاست بنانے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے:رہنما پی ٹی آئی

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان تحریک انصاف کے راہنماؤں چوہدری خالد پرویز ورک ٹکٹ ہولڈر پی پی 64 چوہدری عمیر پرویز ورک ڈپٹی جنرل سیکریٹری ضلع گوجرانوالہ اور نعیم الرحمان ہمایوں اکبر جنرل سیکرٹری تحصیل نوشہرہ ورکاں نے تحریک انصاف کے 25 یوم تاسیس پر پارٹی راہنماؤں اور کارکنان کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کے یہ 25 سال جہدِ مسلسل اور لگن کا نتیجہ ہے کہ آج پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں ہے آج کے دن ہم عہد کرتے ہیں کہ ملک پاکستان کو صحیح معنوں میں ایک اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لئے پارٹی قائد عمران خان کی قیادت میں پارٹی منشور کے مطابق اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

ای پیپر دی نیشن