لاہور: چودھری پرویزالٰہی نے گجرات میں سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے کھولنے پر تشویش کا اظہار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں تعلیمی ادارے بند ہیں، گجرات میں بھی بند کئے جائیں۔
سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے کہا ہے کہ کیمرج اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے امتحانات ملتوی ہو سکتے ہیں تو تعلیمی ادارے بند کیوں نہیں ہو سکتے، حکومت کے اس اقدام پر بچوں کے والدین سراپا احتجاج ہیں، صوبوں کو ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کیلئے فوج کی خدمات حاصل کرنا پڑی ہے۔
پرویز الہی کا کہنا تھا کہ کورونا کی شدت میں اضافہ پر سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے کھولنا کہاں کی عقلمندی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ خدانخواستہ اگر بچوں میں کورونا کی وباء پھیل گئی تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا۔