امریکی محکمہ دفاع نے نجی کمپنی کو 17 کروڑ سے زائد انٹرنیٹ ایڈریسز فروخت کر دیے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کی نجی کمپنی کے ساتھ ڈیل کی مالیت 4 ارب ڈالر سے زائد بنتی ہے۔ مشکوک کمپنی کے ساتھ ڈیل ڈونلڈ ٹرمپ کے وائٹ ہاس چھوڑنے سے تھوڑی دیر پہلے ہوئی تھی۔ انٹرنیٹ ایڈریسز فروخت کرنے کی اس ڈیل کو تاریخ کی سب سے بڑی ڈیل قرار دیا جا رہا ہے۔ پینٹاگون کا ڈیفنس ڈیجیٹل سروس کا چیف انٹرنیٹ ایڈریسز کے معاملات کو دیکھ رہا تھا اور یہ ایک ایسی کمپنی کے سپرد کیا گیا تھا جو لگتا ہے گزشتہ سال سمتبر تک موجود ہی نہیں تھی۔
امریکی محکمہ دفاع کا نجی کمپنی کو 17 کروڑ سے زائد انٹرنیٹ ایڈریسز فروخت کر نے کا انکشاف
Apr 26, 2021 | 14:23