سعودی عرب میں الحرمین الشریفین کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے پہلے عشرے کے دوران پندرہ لاکھ افراد نے مسجد الحرام میں نماز اور عمرہ ادا کیا ہے۔ سعودی خبررساں ادارےکے مطابق انتظامیہ میں قافلہ بندی ادارے کے ڈائریکٹر اسامہ الحجیلی نے بتایا کہ پندرہ لاکھ افراد کو نماز اور عمرے کی ادائیگی کا اہتمام کرونا ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ کرا یاگیا،زائرین کو ضروری سہو لتیں مہیا کی گئیں جبکہ زائرین کی صحت و سلامتی کی خاطر سماجی فاصلے اور ماسک کی پابندی کااہتمام کرایا گیا۔انھوں نے کہا کہ مطاف کا صحن عمرہ زائرین کے لیے مختص ہے۔ یہاں زائرین کی آمد ورفت کو منظم کیا جارہا ہے، بزرگوں اور معذوروں کے لیے نئے ٹریک بنائے گئے ہیں۔انہوں عمرہ زائرین سے اپیل کی کہ وہ اعتمرنا ایپ کے ذریعے حاصل کردہ اجازت نامے میں تاریخ ہی نہیں وقت کی بھی پابندی کریں.
رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں 1.5 ملین افراد نے نماز اور عمرہ ادا کیا.الحرمین الشریفین انتظامیہ
Apr 26, 2021 | 16:04