اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے فواد چودھری کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ وزیراعظم کسی چارٹرڈ جہاز پر نہیں کمرشل پرواز پر سعودی عرب جا رہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف اپنے ذاتی خرچ پر جا رہے ہیں۔ بطور وزیراعلیٰ شہباز شریف بیرون ملک سفری اخراجات اپنی جیب سے ادا کرتے رہے۔ فواد چودھری ٹویٹ سے پہلے یہ تو جان لیتے کہ کوئی صحافی سرکاری خرچ پر نہیں جا رہا۔ صحافیوں کو کبھی سازش میں ملوث کرتے ہیں تو کبھی دوروں کے جھوٹے ٹویٹ چلاتے ہیں۔ ایک ٹویٹ توشہ خانے کے گھڑی‘ ہار اور انگوٹھیوں پر بھی کر دیں۔
وزیراعظم چارٹر جہاز نہیں ، کمرشل پرواز سے ذاتی خرچ پر سعودی عرب جارہے ہیں : وزیراطلاعات
Apr 26, 2022