لاہور(خصوصی نامہ نگار )سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے کہا ہے کہ منافقت ہمارے قومی اداروں میں گھل مل گئی ہے۔ حکمران پارٹیاں بڑی ڈھٹائی کے ساتھ ایک دوسرے کو للکار رہی ہیں۔ یوٹرن ابائٹ ٹرن سے جھگڑا کر رہا ہے۔ بنی گالہ کے محلات والے رائیونڈ کے محلات سے الجھ رہے ہیں۔ سلیکٹڈ امپورٹڈ کے خلاف جہدوجہد کر رہا ہے کہ ساری جماعتیں بیانیے کے حساب سے قوم کو فریب اور سراب دکھا رہی ہے۔ ہر ادارہ اپنا اعتماد کھو چکا ہے اس کے باوجود وہ عوام سے مطالبہ کرتا ہے کہ اس پر اندھا اعتماد کیا جائے۔ سپریم کورٹ بھی اگر چاہے تو رات 12 بجے اپنی آنکھیں ہی نہیں عدالتیں کھول کر بیٹھ جاتی ہیں لیکن اگر نہ چاہیں تو گاڈفادر اور سسلین مافیا کے مجرم چارٹرڈ طیارے سے دن دیہاڑے پتلی گلی سے نکل جائیں تو وہ عدالت تو کیا اپنی آنکھیں بھی نہیں کھولتی۔