وفاقی محتسب سیکریٹریٹ کی غریب نادارقیدیوںکے جرمانہ ادائیگی مہم 


لاہور(نیوز رپورٹر) وفاقی محتسب پاکستان اعجاز احمد قریشی کی ہدایت پر وفاقی محتسب سیکریٹریٹ لاہور نے رمضان مبارک کے دوران ایک مہم کا آ غاز کیا۔ جس میں ایسے غریب اور نادار قیدی جو کہ عدالت کہ طرف سے عائد کردہ جرمانہ کی ادائیگی نہ کرنے کے باعث لمبے عرصے سے قید میں پڑے تھے۔ان کیلئے جرمانہ ادائیگی اور رہائی کی خاطر مخیر حضرات سے رابطہ کے بعد معقول رقم کابندوبست کیا گیا۔ جس کے باعث اِن قیدیوں کی جرمانے کی رقم ادا کرتے ہوئے رہائی دلوائی گئی۔


 اِس مہم میں مخیر حضرات اور آئی جی جیل خانہ جات کی خصوصی کاوشوں سے یہ مہم کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔ رہا ہونے والے قیدیوں نے وفاقی محتسب کے اِس اقدام کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن