ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل، ڈی سی عمر شیر چٹھہ کا لاہور شہر کا دورہ

Apr 26, 2022


لاہور(خبر نگار) ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل، ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے لاہور شہر کا دورہ کیا اور کوسٹر میں بیٹھ کر تجاوزات، صفائی ستھرائی، کھڑے پانی، غیر قانونی پارکنگ، گرین بیلٹ اور ٹریفک کے مسائل کا جائزہ لیا۔ سی او ایم سی ایل، ایم او آر، ایم او انفراسٹرکچر، جی ایم ایل ڈبلیو ایم سی، واسا اور دیگر محکموں کے افسران بھی کوسٹر میں ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کربلا گامے شاہ، داتا دربار، بھاٹی چوک، پیر مکی، لیڈی ولنگٹن، والڈ سٹی، سرکلر روڑ اور دیگر مقامات پر تجاوزات کا جائزہ لیا۔ تجاوزات ہونے پر ڈی سی لاہور نے راوی زون کے عملہ کی سخت سرزنش کی۔ شام تک تمام علاقوں سے تجاوزات کا خاتمہ کروایا جائے اور پی ایچ اے گرین بیلٹ پر گھاس لگانے کا بندوبست کرے۔ انہوں نے کہا کہ جس جگہ سے فٹ پاتھ خراب ہیں وہاں پر ٹف ٹائیل لگائی جائے۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور پرائس کنٹرول کے حوالے سے بھرپور کاروائیاں کر رہی ہے۔گزشتہ روز 337 انسپکشنز کی گئیں ہیں اور 32 خلاف ورزیاں سامنے آئیں ہیں۔


 اور 7 ایف آئی آرز کا اندراج کروایا گیا۔ ایک لاکھ 27 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ لاہور سبزیوں و پھلوں کی فروخت کو سرکاری نرخوں پر یقینی بنانے کے حوالے سے متحرک ہے۔ 

مزیدخبریں