لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے وفاقی شرعی عدالت کی جانب سے جماعت اسلامی کی سود کے خلاف پٹیشن پر تاریخی فیصلہ رمضان المبارک کی ستائیسویں شب کوسنانے کا اعلان خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت اس بابرکت مہینے میں سود کے خلاف فیصلہ دے کر اللہ اور اس کے رسول ؐ کی خوشنودی حاصل کرسکتے ہیں۔ سود اللہ اور اس کے رسولؐ کے خلاف کھلم کھلا جنگ ہے۔ وفاقی شرعی عدالت میں سود کے خاتمہ، اسلامی معاشی نظام کے نفاذ کیلئے جماعت اسلامی کی طرف سے آئینی پٹیشن پر طویل مدت سے بحث جاری رہی۔