صدرعارف علوی آئین شکنی کر رہے ہیں:رانا تنویر حسین


 فیروز والہ( نامہ نگار) وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی آئین شکنی کر رہے ہیں۔ پوری قوم ان کی آئین شکنی دیکھ رہی ہے۔ صدر وفاق کی علامت ہوتا ہے۔ وہ پاکستان کی بجائے عمران خان کے مفادات کا تحفظ کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کی ترجمانی کرنی ہے تو صدارت چھوڑیں اور گھر جائیں۔ عمران خان کا ساڑھے 3 سالہ دور اقتدار فسطائیت کا آئینہ دار رہا۔ عدم اعتماد کی کامیابی نے عمران خان کو حواس باختہ کردیا ہے اس کے خلاف کوئی عالمی سازش نہیں ہوئی جمہوری قوتوں نے اسے جمہوری طریقے سے اقتدار سے نکالا ہے۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین کو صرف 2 ہی کام آتے ہیں۔ چندہ مانگنا اور سڑکیں ناپنا۔ قوم جان چکی ہے کہ عمران خان اقتدار چھن جانے کے بعد ملک میں انتشار اور انارکی پھیلا کر اپنے مذموم عزائم کو کامیاب بنانا چاہتے ہیں جس میں ان کو ناکامی ہو گی۔ 


عوام کے ساتھ سابق ناہل و نالائق حکومت جو ظالمانہ سلوک روا رکھا قوم اس پر کبھی معاف نہیں کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے استقبالیہ تقریب سے خطاب اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن