گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے سٹی جنرل سیکرٹری خالد باجوہ کی مشیر وزیراعظم قمرالزمان کائرہ سے لندن میںملاقات کے دوران سٹی تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا وفد سے ملاقات کے دوران مشیر وزیراعظم برائے امور کشمیر ،گلگت بلتستان و پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمرالزمان کائرہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے لئے فارن فنڈنگ کیس ہی کافی ہے اداروں کے خلاف احتجاج سے کچھ حاصل نہیں ہونے والا،عوام کو قرضوں کے بوجھ تلے اور مہنگائی کی دلدل میں دھکیلنے والے بچ نہیں پائیں گے آئندہ عام انتخابات میں پارٹی کے ورکروں کو ٹکٹیں دیں گے گوجرانوالہ کے حلقہ پی پی 54 میں بھی خالد باجوہ کی سیٹ کیلئے بات چیت جاری ہے اس موقع پر عبیداللہ گورایہ خرم شہزاد باجوہ و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔