نابالغ ٹرالی ڈرائیور کی لاپروائی،عقب سے آنے والی بس اور کار کی ٹکراگئیں

گکھڑمنڈی(نامہ نگار) جی ٹی روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کے  نابالغ ڈرائیور کی غفلت لاپرواہی سے عقب سے آنے والی بس اور کار کی ٹکریں لگ گئیں جس سے تینوں گاڑیوں کا کافی نقصان ہوا اور ٹریکٹر ڈرائیور رانا عمر سکنہ کوٹلی روڈ تتلے والی شدید زخمی ہوگیا، موٹروے پولیس انسپکٹر امانت کی کی رپورٹ پر تھانہ کینٹ میں ٹریکٹر، بس اور کار کے ڈرائیوروں کے خلاف مقدمہ درج کروادیا گیا جبکہ ٹریکٹر کے مالک مجیب الرحمن اور بس ڈرائیور محمد زاہد اسلام کے خلاف مزاحمت کرنے پر کارسرکار میں مداخلت کرنے کا بھی مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ موٹروین پولیس رپورٹ کے مطابق بلا نمبری ٹریکٹر ٹرالی جس کی عقب والی لائٹس خراب تھیں اور اسے نابالغ ڈرائیور رانا عمر چلا رہا تھا۔  

ای پیپر دی نیشن