شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عمران خان کہتا ہے کہ عالمی سازش ہے، یہ کیسی عالمی سازش تھی کہ پوری قوم 4 سال سے جھولیاں اٹھا اٹھا کر تمہارے جانے کی دعائیں مانگتی رہی جو 4 سال بعد قبول ہوئیں اگر یہ عالمی سازش تھی تو عدم اعتماد کی تحریک پیش ہونے کے بعد عمران خان تم نے زرداری صاحب سے رابطہ کیوں کیا تھا؟ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے تاریخ ساز استقبالی جلوس کے اختتام پر بتی چوک شیخوپورہ میں منعقدہ ہزاروں شہریوں کے جلسہ سے خطاب کرتے کیا، اس موقع پر امجد لطیف، احسن جاوید، سجاد حسین بگے شاہ، شہزاد احمد ڈوگر ، اشتیاق احمد ڈوگر،ذیشان پرویز ، پرویز اقبال، رفاقت علی، حسن سردار، شیخ عظیم جاوید،یعقوب بگا شیخ، احمد خورشید ،اکبر علی چوہان، میاں تنویر احمد،ملک ندیم یوسف ، عابد یوسف، ملک عرفان اسلام، خالد محمود ، رانا عمران، حاجی عباس ، مہران فیاض، رانا سمیع الیاس، رفیق بھٹی، چوہدری ظہیر احمد، علی عباس شاہ، بابر منشائ، انیس علی، جاوید اقبال گل، خالد عباس، مرزا سعید بیگ، شکیل احمد، میاں لطیف،اعجاز احمد، واجد بخاری،عتیق الرحمن، عمران اعجاز ڈوگر، شیخ اعجاز، عمران عرفان، رانا اشرف، چوہدری ارشد ، سیٹھ عظیم، فیضان شفیق ، شیخ عبدالحمید، میاں اعظم ، میاں سعید، امجد ہیرو ، خرم شہزاد، رانا خلیل شہزاد، رائے محمد خان کھرل، افضل نظامی، عثمان یٰسین، ملک حمزہ ندیم، سید سہیل شاہد و دیگر موجود تھے۔ جاوید لطیف نے کہا کہ بار بار جھوٹ بولنے سے حقیقت کو چھپایا نہیں جاسکتا ۔
بار بار جھوٹ بولنے سے حقیقت کو چھپایا نہیں جاسکتا : جاوید لطیف
Apr 26, 2022