ننکانہ صاحب( نمائندہ نوائے وقت + نامہ نگار خصوصی) گندم کی ذخیرہ اندوزی اور دوسرے اضلا ع میں منتقلی کو روکنے کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جنت حسین نیکوکارا ، اسسٹنٹ کمشنرز سمیت سپیشل مجسٹریٹس ضلع بھر کے داخلی اور خارجی راستوں پر لگائے گئے ناکوں کو روزانہ کی بنیاد پرچیک کررہے ہیں تاکہ دوسرے اضلاع میں گندم کی منتقلی کو روکا جاسکے اور گندم دخیرہ کرنے والوں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ، دوسرے اضلاع میں گندم کی غیر قانونی منتقلی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ابتک 50 ہزارسے زائد گندم کی بوریوں کو سرکاری تحویل میں لیاجاچکا ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب زاہد پرویزوڑائچ نے ضلع بھر میں گندم ذخیرہ کرنے اور دوسرے اضلاع میں منتقل کرنے والوں کے خلاف جاری کریک ڈائون کے حوالے سے گفتگو کرتے کیا۔