راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ر اولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے انسداد ڈینگی کی بھرپور صفائی و آگاہی مہم شروع کر رکھی ہے، جبکہ شہربھر میں قائم سستے رمضان بازاروں میں میں صفائی کے ساتھ ساتھ دکانداروں اورخریداری کیلئے آنیوالے شہریوں میں صفائی سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کا سلسلہ بھی روزانہ کی بنیاد پر جا ری رکھا ہواہے،کمیونیکیشن ٹیم کے ارکان نے گزشتہ روزڈھوک حسو یوسی 05اوراڈیالہ روڈ یو سی 84دھاماں سیداں میں قائم رمضان بازار وں میں جا کر عوام کو صفائی کی اہمیت و افادیت کا پیغام پہنچا یا، دکانداروں اور خریداروں میں پمفلٹس تقسیم کئے ،بازار میں صفائی یقینی بنانے کی اپیل کرتے ہوئے انہیں ہیلپ لائن اور سوشل میڈیا اکائونٹس سے بھی آگاہ کیا ،اس موقع پر انہوں نے اپیل کی کہ کوڑا کرکٹ بازار کے باہر رکھے کنٹینرز میں ڈالیں یا ویسٹ بیگز میں ڈال کر ہمارے سینیٹری ورکرز کے حوالے کریں ہم سب نے ملکر ان رمضان بازاروں کو صاف ستھرا رکھنا ہے، ان بازاروں کے قریب کنٹینرز رکھوا دیئے گئے ہیں تاکہ دکاندار اپنا کوڑا کر کٹ ان میں ڈال سکیں ،جسے بعد ازاں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز ٹھکانے لگا دینگے،خیابان سرسید میں ڈورٹو ڈور آگاہی مہم میں بھی کمیونیکیشن ٹیم نے گھر گھر جا کر صفائی اور انسداد ڈینگی کا پیغام پہنچاتے ہوئے حفاظتی تدابیر پر مکمل عمل کرنے کی اپیل کی۔