تاریخی قصبہ دوالمیال کا بنیادی مرکز صحت اجاڑ ویرانے میںتبدیل 


کلرکہار (نامہ نگار) تاریخی حیثیت رکھنے والے قصبہ دوالمیال کا بنیادی مرکز صحت اجڑے ہوئے ویران کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے بلڈنگ خستہ حالی جبکہ چار دیواری جگہ جگہ سے ٹو ٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کے باعث آوارہ جانور بنیادی مرکزصحت کی حدود کے اندر داخل ہوجاتے ہیںمزید یہ کہ آس پاس کے باسی بھی اپنے پالتو جانور درختوں کے سائے میں باندھ دیتے ہیں کئی کنال پر محیط اراضی انتظامیہ کی عدم توجیہ کے باعث کسی گھنے جنگل کا منظر پیش کررہی ہے ویرانے کے باعث یہاں پر منشیات کے عادی افراد بھی رات کے اوقات میں ڈیرہ ڈال لیتے ہیںجوکہ سیکورٹی رسک بن چکے ہیں لہذا اہل دیہہ نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...