چیئرمین فیڈرل تعلیمی بورڈ کا رویہ ناقابل برداشت، برطرف کیا جائے، مسز سکینہ 


راولپنڈی(جنرل رپورٹر) چیئرمین فیڈرل تعلیمی بورڈ کا خاتون ممبر بورڈ آف گورنر سے ہتک آمیز رویہ ناقابل برداشت ہے،فوری طور پر ان کے عہدے سے برطرف کیا جائے، یہ مطالبہ ممبر بورڈ آف گورنر فیڈرل تعلیمی بورڈ  اور آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن ضلع راولپنڈی خواتین ونگ کی صدر مسز سکینہ نے وفاقی وزیر تعلیم سے کیا، مسز سکینہ نے کہا کہ فیڈرل تعلیمی بورڈ کے چیئرمین سے ملاقات کرنے کے لئے ان کے آفس میں گئیں اور فیڈرل تعلیمی بورڈ سے متعلقہ تعلیمی اداروں کے مسائل سے آگاہ کیا کہ ہ فیڈرل تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ میں مختلف مضامین میں مناسب وقفہ نہیں رکھا کرونا کے باعث کافی عرصہ تک تعلیمی سرگرمیاں بند رہیں جس کی وجہ سے بچوں کی مناسب تیاری نہیں ہو سکی لہذا بورڈ حسب روایت ایک پیپر کے درمیان تین چار دنوں کا وقفہ د ے ور دوسرا مطالبہ یہ سامنے رکھا کہ طلبہ کی رول نمبر سلیپس تک رسائی صرف سکولز مالکان کو دی جائے اور سکول انتظامیہ ہی  طلبہ تک رول نمبر سلپ پہنچانے کی ذمہ دار ہو، مسز سکینہ کے مطابق چیئرمین نے کہا کہ آپ کو بی او جی فیڈرل بورڈ کی ممبر بنانے کا مقصد یہ نہیں ہے کہ آپ تعلیمی اداروں کے مسائل میرے سامنے لے کر آئیں بی او جی ممبر کی نشست  فیڈرل تعلیمی بورڈ میں فرضی ہے، سکینہ زاہد نے کہا کہ اگر فرضی طور پر ہمیں بی او جی کا ممبر بنایا ہوا ہے تو میں اس عہدہ سے استعفیٰ دینے کے لیے تیار ہوں اگر ہم فیڈرل تعلیمی بورڈ میں لوگوں کے مسائل حل نہ کر سکے تو پھر ہمارا ممبر ہونے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
،اس پر چیئرمین فیڈرل تعلیمی بورڈ نے کنٹرولر امتحانات  اور دیگر مہمانوں کی موجودگی میں ہتک آمیز رویہ اختیار کیا،، آل پاکستان پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے صدر ابرار احمد خان نے چیئرمین فیڈرل تعلیمی بورڈ کے اس ناروا اور ہتک آمیز سلوک کے متعلق حکمت عملی طے کرنے کے لئے اجلاس طلب کرلیا ۔
اور وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین سے مطالبہ کیا کہ چیئرمین کو فوری طور پر اس کے عہدے سے برطرف کیا جائے ۔

ای پیپر دی نیشن