کراچی(کامرس رپورٹر)آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے چیئرمین اور کراچی مرچنٹس گروپ کے صدر محمد شرجیل گوپلانی نے کہا ہے کہ بزنس مین گروپ اور کراچی چیمبر کی بھرپور محنت اور کوشش سے کوآپریٹو مارکیٹ اور وکٹوریہ سینٹر کے 358 متاثرین کو معاوضہ ملنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور یہ بات باعث مسرت ہے کہ حکومت نے اس کام کا آغاز کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دیا جس پر کراچی چیمبر اور بزنس مین گروپ کے رہنماؤں کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی چیمبر اور بزنس مین گروپ سراج قاسم تیلی کا مشن بہترین انداز میں لے کر آگے بڑھ رہا ہے اور یہ بات ثابت کی ہے کہ انہوں نے کراچی کے تاجروں کا ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے۔
کراچی چیمبر کی کاوشوں سے وکٹوریہ ‘ کو آپریٹو مارکیٹ کے متاثرین کو معاوضہ ملا، شرجیل گوپلانی
Apr 26, 2022