تحریک عدم اعتمادکامیاب ہونے پر عمران خان نے انتشار پیدا کیا،محسن رانجھا  


اسلام آبادخبر نگار) مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک میں بچنے میں ناکام ہونے پر عمران خان نے انتشار پیدا کیا، تحقیقات میں سازش ثابت نہیں ہوئی عمران خان اور ان کے ترجمان قوم سے جھوٹ بولنے پر معافی مانگیں ورنہ ان کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کیا جائے گا ، نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ منتخب ارکین نے آئین کے آرٹیکل 95کے تحت وزیراعظم کو گھر بھیجا ان اراکین کو عمران خان نے غدار قرار دیا تحریک عدم اعتماد سے بچنے کے لے عمران خان نے قومی اسمبلی میں عوام کے نمائندوں کو کہا گیا کہ آپ ریاست سے وفادار نہیں ہے پاکستان کی تاریخ میں عمران خان اور قاسم سوری کالے دھبے ہیںان دونوں سے حساب لینا ہوگا ،قاسم سوری کو جھوٹ بولنے پر معافی مانگنی ہوگی جن لوگوں نے ممبران کو اسمبلی میں پہنچایا وہ ملک کے وفادار ہیں قاسم سوری کو پہلے ہتک عزت کا نوٹس دیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ پوری قوم کے سامنے جھوٹ عیاں ہوچکا ہے سپریم کورٹ اور نیشنل سیکورٹی کونسل کے فیصلے کے بعد قاسم سوری کے ساتھ حساب کا وقت ہوا چاہتاہے پاکستانی عوام کے نمائندوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر جواب دینا ہوگا۔
،انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کے تمام ترجمانوں کو وارننگ دے رہے ہیں کہ پاکستان کا قانون حرکت میں آئے گا،محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ صدر پاکستان ایوان صدر میں بیٹھ کر اپنے حلف کی خلاف ورزی کررہے ہیں صدر پاکستان نے آئین توڑا ہے ہم ان کا لحاظ نہیں کریں گے،انہوں نے کہا کہ قاسم سوری کی رولنگ سے کروڑوں عوام کے جذبات مجروع ہوئے ۔ قاسم سوری کو ہتک عزت کے نوٹس بھیج رہے ہیں قاسم سوری 15روز میں قوم اور منتخب نمائندوں سے معافی مانگیں،انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلوں کے مطابق صدر پاکستان کے نوٹیفکیشن غیر آئینی ہیں ۔ان فیصلوں کی بنیاد پر صدر کے مواخدہ کی تحریک تیار کرنے کا سوچ رہے ہیں  صدر پاکستان کو پارلیمنٹ میں پیش ہوکر ہمارے سوالات کا جواب دینا پڑے گا۔

ای پیپر دی نیشن