مری(نامہ نگار خصوصی)مری امپروومنٹ ٹرسٹ سمیت شہر بھر کے دیگر علاقوں میں سینکڑوںآوارہ کتے ایم آئی ٹی کے مکینوںاورمری شہر بھرکے لوگوں کیلئے دردسر بن گئے ہیں، خصوصاً طلباء وطالبات اورانکے والدین آوارہ کتوں کی وجہ سے شدید پریشانی سے دوچارہیں ٹولیوں کی شکل میں ان آوارہ کتوں نے سرکاری ہائوسنگ سکیم کے رہائشیوں کا گھروں سے نکلنا مشکل کررکھا ہے محکمہ امپروومنٹ ٹرسٹ اور دیگر ذمہ دارمحکمے ان آواہ کتوں کوتلف کرنے کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہے ،رات بھر ان کتوں کی لڑائی اورباہر نکلنے والے لوگوں پر حملے سے علاقہ میں شدید خوف وہراس پھیل چکا ہے ،ایم آئی ٹی ویلفیئر سوسائٹی نے ان آوارہ کے تلف کرنے کیلئے فوری طورپر مہم شروع کرنے کامطالبہ کی اہے بصورت دیگر کسی بھی قسم کے جانی ومالی نقصان کی ذمہ دارمحکمہ امپروومنٹ ٹرسٹ ،اسکے اعلیٰ حکام اورمتعلقہ ادار ے ہونے۔
مری، سینکڑوںآوارہ کتے ایم آئی ٹی کے مکینوں کیلئے دردسر بن گئے طلباء وطالبات اورانکے والدین آوارہ کتوں کی وجہ سے شدید پریشانی سے دوچار
Apr 26, 2022