چکوال (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر بلال ہاشم نے ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کو ضلع کی حدود میں واقع ڈیمز اور جھیلوں میں تیراکی/ نہانے کے لئے آنے والے لوگوں کوخطرے سے آگاہ کرنے، مطلوبہ سٹاف کو تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں تاکہ عوام الناس کو باز رکھ کر ڈوبنے کے واقعات کی روک تھام کرکے انسانی زندگیوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر کی طرف سے جاری کیے جانے والے مراسلے میں ڈی پی او تمام اسسٹنٹ کمشنر اور خصوصی طور پر محکمہ سمال ڈیمز کو وہ چن ایسے ڈیمز جہاں پر لوگوں کا رش ہوتا ہے وہاں پر خطرے سے آگاہی بارے سائن بورڈ آویزاں کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ اِن ڈیموں اور جھیلوں پر خصوصی پولیس کی نفری تعینات کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر و چیئرمین ڈی ڈی ایم اے نے ضلعی پولیس ، اسسٹنٹ کمشنرز ،سمال ڈیمز ،ٹریفک پولیس ، ٹی ڈی سی پی اور ریسکیو 1122 کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ حکمنامہ میں تفویض کی گئی متعلقہ دائرہ کار کی ذمہ داریوں کی احسن تکمیل کی جائے۔