اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) ہواوے کنزیومر بزنس اب باضابطہ طور پر انٹرپرائز مارکیٹ میں بھی داخل ہوگیا ہے جس کا مقصدسرکاری اور انٹرپرائز صارفیں کے ساتھ انفرادی صارفین کو بھی خدمات فراہم کرنا ہے۔ ہواوے کنزیومر بزنس گروپ نے سات بڑی کاروباری مصنوعات کی سیریز کا آغاز کیاہے، جن میں لیپ ٹاپس، ڈیسک ٹاپس، مانٹرپز، ٹیبلیٹس، پرنٹرز، ویژن، اورویئر ایبلز شامل ہیںیہ اعلان ہواوے کے کنزیومر بزنس گروپ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، کنزیومر بزنس گروپ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر رچرڈ یونے ہواوے بزنس پروڈکٹس کی ایک تعارفی تقریب میں کیا۔
یہ مختلف صلاحیتیں صنعت کے متنوع حالات اور صارفین کے تقاضوں کو پورا کرتی ہیں۔ایونٹ کے موقع پر ہواوے کی جانب سے متعارف کرائی گئی مصنوعات میں ہواوے بزنس لیپ ٹاپ میٹ بک Bسیریز، ہواوے بزنس ڈیسک ٹاپ میٹ اسٹیشن B سیریز، ہواوے بزنس مانیٹر ہواوے ڈسپلے 24-B3 سیریز، ہواوے بزنس ٹیبلیٹ میٹ پیڈ C سیریز، ہواوے بزنس ویژن B سیریز، ہواوے بزنس ویئر ایبل واچ B سیریزاور ہواوے بزنس ہواوے پکس لیب B سیریز شامل ہیں۔ہواوے حکومت اور انٹرپرائز صارفین کی انتہائی اہم ضروریات پورا کرنے کے لیے پروڈکٹ ٹیسٹ کے معیار، ڈیٹا سیکیورٹی سلوشنز، اور مکمل لائف سائیکل سروسز کے حوالے سے صارفین کو مضبوط تعاون فراہم کرتا ہے۔اس سے بھی بہتر یہ کہ ہواوے ے بڑے سائز کے صارفین کے لیے سروس کا ایک خصوصی سسٹم بنایا ہے جو صنعت کے معیار سے کہیں زیادہ ہے۔ کاروباری سازوسامان صرف صنعت میں زیادہ پیداواری صلاحیت کا ذریعہ نہیں ہے۔ یہ تیزی سے اسمارٹ اور ڈیجیٹلائز ہونے والی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔