بیول،بجلی کی طویل ترین لوڈشیڈنگ، عوام، کاروباری طبقے کا برا حال 


بیول (نامہ نگار)بیول قاضیاں بھڈانہ حبیب چوک اور دیگر علاقوں میں بجلی کی طویل ترین لوڈشیڈنگ عوام اور کاروباری طبقے کا برا حال، ان علاقوں میں ہر گھنٹے کے بعد ایک گھنٹہ دن میں بارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی ہے۔ جس سے کاروباری طبقہ جو کہ بجلی سے تنگ فاقوں پر مجبور ہے۔ سحری افطاری اور نمازِجمعہ کے اوقات میں بجلی باقاعدگی کے ساتھ بند ہوتی ہے۔ جس سے سحری اور نماز کے وقت لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ بدترین لوڈشیڈنگ کے باوجود صارفین کے ہزاروں روپے کے بھاری بل آئے ہیں۔ اہلیانِ علاقہ نے واپڈا کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سحری اور نمازِجمعہ کے اوقات سے لوشیڈنگ کا شیڈول تبدیل کیا جائے اور لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے۔ 

ای پیپر دی نیشن