ے سے موٹر سائیکل  پاک بینیلکس اوورسیز چیمبر اور اپنے لنکس ڈاٹ کام میںمفاہمتی یادداشت پر دستخط 

Apr 26, 2022


 چوریاسلام آباد( نوائے وقت رپورٹ) یورپ میں مقیم پاکستانیوں کو پاکستان میں تنازعات سے پاک جائیداد کی خریدو فروخت اور ان کے اثاثوں کی بہتر دیکھ بھال کیلئے پاک بینیلکس اوورسیز چیمبر اور اپنے لنکس ڈاٹ کام کے درمیان باہمی شراکت کے معاہدے پر دستخط ہوگئے ،تقریب اپنے لنکس ڈاٹ کام کے ہیڈ کوارٹر گلبرگ گرین اسلام آباد میں منعقد ہوئی جہاں پاک-بینیلکس اوورسیز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے اس کے صدر انیب راشد اور اپنے لنکس ڈاٹ کام کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ندیم احمد رائو نے دستخط کیے۔معاہدے کے مطابق Apnaylinks.com اپنے ڈیجیٹل ویب پورٹل کے ذریعے اوورسیز کمیونٹی کو ان کی ضرورت اور منشا کے مطابق تعمیراتی پراپرٹی مینجمنٹ اور سرمایہ کاری کے حل پیش کرے گا۔ جس کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانی بنا کسی پریشانی کے گھر بیٹھے پاکستان میں اپنی جائیداد اور دیگر اثاثوں کا انتظام کر سکیں گے۔ اس کے ساتھ ہی پورٹل کے صارفین قابل اعتماد اور تمام این او سی منظور شدہ پراجیکٹس میں سرمایہ کاری بھی کر سکیں گے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاک-بینیلکس اوورسیز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حافظ اْنیب راشد نے کہا کہ چیمبر دونوں اطراف کی کاروباری برادری کے درمیان تعاون اور تجارت کے مزید مواقع تلاش اور فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔دوسری جانب اپنے لنکس ڈاٹ کام کے سی ای او ندیم احمد رائو نے کہا کہ ہم پاک-بینیلکس اوورسیز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ شراکت داری پر فخر کرتے ہوئے پرجوش ہیں۔

مزیدخبریں