لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان سلمان بٹ نے کہا ہے کہ نئی حکومت آنے کے بعد چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ کو اب کس بات کا انتظار ہے۔ انہوں نے آخر اب تک کون سا ایسا کام کیا ہے جس بنیاد پر یہ کہا جائے کہ انہیں عہدے پر برقرار رہنا چاہیے۔ آپ کون سا کسی پراسیس کے ذریعے آئے ہیں۔ وزیراعظم نے نامزد کیا تھا۔ کوئی منتخب شخص بورڈ کا رکن نہیں ہے۔ چیئرمین کے اب تک کے بیانات کا حقیقت سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے۔ شاید وہ ملکی کرکٹ کی ضروریات سے واقف ہی نہیں ہیں۔ ڈیپارٹمنٹ کرکٹ کے خاتمے نے کھلاڑیوں کو پارٹ ٹائم کرکٹر بنا دیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی کس بات کا انتظار کر رہے ہیں؟ سلمان بٹ
Apr 26, 2022