لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی ٹیم کا دورہ یورپ کے دوران بیلجیئم میں جاری تیسرے دن کا ٹریننگ سیشن ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین کی زیر نگرانی منعقد ہوا۔ اس دوران پاکستان قومی ٹیم کے منیجر اولمپیئن خواجہ جنید، ڈریگ فلیکرسپیشلسٹ و کوچ رچرڈ اسنیچر اور گول کیپر کوچ باب جان ویلڈیف بھی موجود تھے۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین نے کھلاڑیوں کی پرفارمنس کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں میں پاسنگ ریسیونگ میں نمایاں بہتری آئی ہے کھلاڑی بھرپور سکلز و توجہ کے ساتھ پریکٹس کررہے ہیں امید ہے ہالینڈ کے ساتھ پہلے میچ میں کھلاڑی بہترین ہرفارمنس دکھائیں گے۔ ڈریک فلیکر کوچ رچرڈ اسنیچر نے کہا کہ پاکستان میں بہترین ڈریک فلیکر موجود ہیں۔بحیثیت کوچ کھلاڑیوں کو جدید انداز میں ڈریک فلیک کی ٹپس دی ہیں۔جس پر کھلاڑیوں نے توجہ کے ساتھ عمل کیا ہے۔ قومی ہاکی ٹیم کے گول کیپنگ کوچ نے کہا کہ قومی کے گول کیپرز با صلاحیت ہیں امید ہے وہ اسی محنت و لگن کے ساتھ میچز میں بھی پرفارم کریں گے۔