رحمت خان وردگ  جمعتہ الواداع :ملک بھر میں  یوم القدس منایا جائیگا‘ ناظر عباس تقوی 


کراچی (نیوز رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مر کزی سیکر ٹری جنرل علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ 27رمضان المبارک جمعتہ الواداع کو ملک بھر میں یوم القدس منایا جائے گا اور مظلوم فلسطینی عوام سے بھر پور اظہار ہمددری کے لئے ملک بھر میں ریلیاں اور سمینار منعقد کئے جائیں گے علامہ ناظر عباس تقوی کا مذید کہنا تھا ہم ملک بھر میںیوم علی کے جلوس عزا و مجلس عزا کے مو قع پر سیکیورٹی کے بہتر ین اقدامات کر نے پر حکومت اور قانون نافز کر نے والے تمام اداروں کا شکر یہ ادا کر تے ہوئے کہا ہے کہ جو فُل پروف سیکیورٹی انتظامات ملک بھر میں یوم علی پر کئے گئے تھے ہم امید کر تے ہیں کہ کہ یوم القدس اور نماز عید پر بھی اس سے بہتر انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا تا کہ کوئی بھی ملک دشمن دہشت گرد اپنی مذموم شازش میں کامیاب نہیں ہو سکے ۔

ای پیپر دی نیشن