توانائی سے متعلقہ اداروںکی ناقص کارکردگی والے بورڈز کی ازسر نو تشکیل کا فیصلہ

اسلام آباد(نا مہ نگار)حکومت نے توانائی کے شعبے سے متعلقہ مختلف اداروں کے ناقص کارکردگی والے بورڈز کی ازسر نو تشکیل کا فیصلہ کیا ہے، بورڈز کی ازسر نو تشکیل کا مقصد اداروں کی کارکردگی بہتر بنانا ہے، پلاننگ کمیشن اور متعلقہ وزارتوں کو ٹاسک دیدیا گیا ، وزارت توانائی کے ذرائع کہنا ہے کہ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز تبدیل ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ این ٹی ڈی سی کا بورڈ بھی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جبکہ سوئی سدرن و ناردرن کمپنی کے بورڈ بھی تبدیل ہوں گے، نئے بورڈز میں اہل افراد کو شامل کیا جائے گا۔ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ بورڈز کی ازسر نو تشکیل کا مقصد اداروں کی کارکردگی بہتر بنانا ہے، پلاننگ کمیشن اور متعلقہ وزارتوں کو ٹاسک دیدیا گیا ہے۔اس کے علاوہ موجودہ بورڈ اراکین کی کارکردگی بھی جانچنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اراکین نے بورڈز اجلاسوں میں کس حد تک شمولیت کی، چیک کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ڈسکوز میں میٹریل خریداری میں تاخیر کے ذمہ داران بورڈ تھے، سوئی ناردرن کمپنی کے بورڈ اراکین بھی کارکردگی نہ دکھا سکے، ڈسکوز اور سوئی گیس کمپنیاں نقصانات کم نہ کر سکیں۔
بورڈز تشکیل

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...