حیدرآباد میں بجلی کی آنکھ مچولی‘ سوموٹو ایکشن  لیا جائے‘  محمد یونس دانش 

Apr 26, 2022


حیدر آباد (نامہ نگار) جمعیت علما پاکستان (نورانی)کے مرکزی میڈیا کوآرڈنیٹر ڈاکٹر محمد یونس دانش نے کہا ہے کہ حیسکو کی آنکھ مچولی نے حیدرآباد کی عوام کی زندگی عذاب بنادی ہے شدید گرمی میں 18 سے 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ اور درجنوں ٹرانفرنسوں کی 15دن سے زائد گزر جانے کے باوجود مرمت کا نہ ہونا سوالیہ نشان ہے؟ حیسکو کی اس نااہلی کا وفاقی حکومت،سپریم کورٹ،وزرات پانی و بجلی،اور نیپرا فوری نوٹس لے انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس ایام میں طویل لوڈ شیڈنگ اور ٹرانسفرامرز کی مرمت سے چشم پوشی نے حیسکو کی کارکردگی کی قلعی کھول دی ہے موسم سر میں پورا پورا دن مینٹنس کے نام پر بجلی کی بند کی جاتی رہی اورموسم گرما کے شدت اختیار کرتے ہی لوڈشیڈنگ میں اضافہ کرکے شہریوں کو اذیت دی جارہی ہے حد تو یہ ہے رمضان المبار ک کے جمع المبارک کے دن بھی بجلی غائب رہی نماز جمعہ، نمازوں، تراویح، سحر و افظار کے وقت بھی بجلی بند ش جارہی ہے شہری بجلی کی بندش کے باعث پانی کی بوند بوند کو ترستے رہے مساجد میں وضوتک کیلئے پانی نہیں ۔حیدرآباد کے ایم پی اے اور ایم این اے کہاں سوگئے ۔کیا حیدرآباد کی عوام کے ساتھ بجلی کی آنکھ مچولی اور ٹرانسفرمرز کی مرمت کے نام پر بھتہ خوری اور15،15دن شہریوں کو بجلی سے محروم رکھنے کا عوام انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی نہیں ہے ۔ معزز جج اس ظلم پر کیوں سوموٹو ایکشن نہیں لیتے؟۔

مزیدخبریں