ماہڑہ شہر (سٹی رپورٹر) نہری پانی کی بندش سے زیر کاشت زمینیں بنجر ہونے لگیں۔ کسان بیروزگار۔اپر پنجاب کی طرح لوئر پنجاب میں بھی نہری پانی کی منصفانہ تقسیم کی جائے۔نہری پانی کی عدم دستیابی سے آم کے باغات بھی متاثرجبکہ باغبان آم کے باغات سے ذریعہ معاش حاصل کرتے ہیں۔ نئی فصلیں کاشت کرنے کیلئے نہری پانی نہیں ہے چھوٹے کسان مشکلات کا شکار ہیں اکثر کاشتکار دودھ دینے والے جانور بھی رکھتے ہیں اور ان جانوروں کیلئے گھاس کی ضرورت پیش آتی ہے۔ماہڑہ وسیب کے کسانوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ پیر واہ مائنر،عادل واہ مائنر،بہشتی مائنر،سردار واہ مائنر میں نہری پانی دیں اور پانی کی تقسیم بھی منصفانہ کی جائے بااثر زمیندار نہری پانی کی غیر منصفانہ تقسیم کرتے ہیں۔
نہری پانی کی بندش سے زیر کاشت زمینیں بنجر ہونے لگیں
Apr 26, 2022