اے ڈی سی آر بہاول پور کا صبح سویرے سبزی منڈی کا دورہ ٗ نیلامی کا جائزہ لیا 

بہاول پور (کامرس رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر سمیرا ربانی نے علی الصبح پھل و سبزی منڈی بہاول پور کا دورہ کیا اور نیلامی کے امور کی مانیٹرنگ کی۔ اس موقع پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور دیگر متعلقہ سٹاف موجود تھا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر نے ہدایت کی کہ مقرر کردہ نرخ کے مطابق پھلوں اور سبزیوں کی فروخت کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام اشیاء کے نرخ نامے نمایاں جگہ پر آویزاں کئے جائیں ۔

ای پیپر دی نیشن