وہاڑی :پیڑول پمپ مافیا کسانوں کو ڈیزل دینے سے صاف انکاری

وہاڑی (نامہ نگار )پاکستان کسان اتحاد کے ضلعی صدر چوہدری اقبال یوسف جنرل سیکرٹری چوہدری اکرم کمبوہ ایڈووکیٹ ضلعی چیئرمین چوہدری صلاح الدین گجر نے کہا کہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے کہ حکومت پاکستان کسانوں کو ریلیف دینے کی بجائے خوار کر رہی ہے گندم کی پیداوار کے موقع پر کھاد کے بحران نے گندم کی فصل کو متاثر کیا جب گندم نکلنے کا وقت آیا حصول پیڑول ڈیزل مافیا بے لگام ہو گیا پیڑول پمپ مافیا نے کسانوں کو ڈیزل دینے سے صاف انکاری ۔ اگر کسانوں کو تھرشیر ہارویسٹر چیپر کیلئے پٹرول اور ڈیزل فراہمی کو یقینی نہ بنایا گیا تو گندم کے بحران کا خدشہ لاحق ہو سکتا ہے ۔رات گئے تک پٹرول پمپوں پر ٹرانسپورٹر اور کسانوں کی قطاریں لگ گئیں۔ کسانوں کو اگر بروقت ڈیزل پیٹرول فراہم نہ کیا گیا تو حکومت اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

ای پیپر دی نیشن