ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کا چوٹی زیریں میں قائم رمضان بازار کا دورہ 

ڈیرہ غازی خان ٗ کوٹ چھٹہ ٗ چوٹی زیریں (بیورو رپورٹ ٗ تحصیل رپورٹر ٗ سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک نے چوٹی زیریں کا دورہ کرکے رمضان بازار کے مختلف سٹالز پر اشیاء کی قیمتوں کی پڑتال کی،کوالٹی،اوازن چیک کئے،سبزیوں، پھلوں،کریانہ آئٹمز،گوشت،آٹا، چینی اور ایگریکلچر فیئر پرائس شاپس کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے سیلز پوائنٹس پر آٹا کی قیمتوں،نمی،معیار اور ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک نے گندم خریداری مرکز چوٹی زیریں کا بھی دورہ کیا،گندم خریداری کے عمل کا جائزہ بھی لیا۔انہوں نے کہا کہ چوٹی زیریں گندم سنٹر سے اڑھائی لاکھ بوری خریدنے کا ہدف حاصل کرلیا گیا ہے،اب کسانوں سے اسی سنٹر سے مزید ایک لاکھ بوری گندم خریدنے میں بھی کامیاب ہو جائیں گے،حمزہ سالک نے مزید کہا کہ ڈیرہ غازی خان ضلع میں گندم خریداری کا ٹارگٹ جلدحاصل کر لیا جائے گا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا،اسسٹنٹ کمشنر احمد نوید ودیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔

ای پیپر دی نیشن