احسن اقبال نے کیوبا کا غیرمناسب ذکر کیا‘ سفیر کا بیان پر ردعمل

اسلا م آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان میں کیوبا کے سفیر زینر کارو نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔  کیوبا کے سفیر نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ احسن اقبال کی جانب سے لاہور پریس کانفرنس میں کیوبا کا نامناسب ذکر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ احسن اقبال کا بیان پاکستانیوں کے کیوبا کیلئے حقیقی احترام کو ظاہر نہیں کرتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا تھاکہ عمران خان کا مقصد پاکستان کو کیوبا یا شمالی کوریا بنانا ہے؟۔ اس ٹویٹ کے جواب میں احسن اقبال نے کہاکہ دل کی گہرائی سے کیوبا کے لوگوں کا احترام کرتے ہیں۔  2005 میں پاکستان میں زلزلے کے بعد کیوبا کے ڈاکٹرز کے بہادرانہ کردار کو نہیں بھول سکتے۔ انہوں نے کہا کہ میرا بیان صرف خارجہ پالیسی کے تناظر میں تھا۔
احسن اقبال

ای پیپر دی نیشن