ایف بی آر قوانین اور صدارتی آرڈیننس کا فیصلہ واپس لیا جائے: شیخ محمد نقیب

Apr 26, 2022

ڈیرہ غازیخان (نامہ نگار) ضلعی صدر مرکزی انجمن تاجران شیخ محمد نقیب نے انجمن تاجران کے عہدیداروں اور ارکان کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں سرپرست اعلیٰ ،سابق صدر چیمبر آف کامرس سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ ،سابق صدر چیمبر آف کامرس بیرسٹر عباس علی خان نصوحہ ، سیف اللہ خان،سیکرٹری جنرل چیمبر محمد مجاہد ملک ،کیمسٹ ایسوسی ایشن کے شیخ شمشاد احمد ،شیخ محمد زین نقیب ،شیخ محمد فیصل ،شیخ طارق اسماعیل قریشی ،جاوید اسحاق مستوئی ،حاجی محمد دین چوہدری ،الحاج شیخ محمد علی ، رانا نذیر احمد ،سجاد کریم رند،جاوید حیدری ،خرم اسحاق مستوئی ودیگر نے شرکت کی  سٹی صدر جان عالم خان لغاری نے کہا کہ ہم موجودہ حکومت سے مطالبہ کر تے ہیں کہ سابق حکومت کے دیگر اقدامات کی طر ح ایف بی آر کے قوانین اور صدارتی آرڈیننس فی الفور واپس لئے جا ئیں ۔وزیر اعظم سے تاجروں کے مسائل کے حوالے سے خصوصی اجلاس بلائیں سابق صدر چیمبر آف کامرس سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں تاجروں کو ریلیف دلانے کیلئے حکومت کو تجاویز دیکر مسائل کو حل کر انے میں کردار ادا کریں گے۔

مزیدخبریں