ٹیکس نیٹ کے دائرہ کار کو بڑھایا جائے: جاوید ارشاد 

Apr 26, 2022

رحیم یارخان (بیورورپورٹ)چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدرجاویدارشاد، سینئرنائب صدرچوہدری محمداشرف اورنائب صدرسیٹھ وقاص ماجدنے ٹیکس سہولتوں کے سلسلہ میں تمام ٹیکسوں کو یکجاں کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نئی صنعتوں کے قیام کیلئے مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ون ونڈو کی سہولت مہیا کی گئی ۔ انہوں نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ ٹیکس نیٹ کے دائرہ کار کو بڑھانے کیلئے فوری طور پر عملی اقدامات کئے جائیں اور آئندہ بجٹ سے قبل اس عمل کو مکمل کر لیا جائے، انہوں نے ٹیکسوں کے غیرمنصفانہ نظام کی وجہ سے امیراورغریب میں بڑھتے ہوئے فرق پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلواسطہ ٹیکسوں کی بجائے براہ راست ٹیکسوں کے حجم کو بڑھایا جائے اور خاص حد سے زائد کمانے والے ہر شخص سے ٹیکس وصول کیا جائے اور استثنیٰ کی پالیسیوں کی ہر ممکن حوصلہ شکنی کی جائے۔ 

مزیدخبریں