ملکی سالمیت داؤ پر لگانے والے قوم کے خیرخواہ نہیں ہو سکتے: غلام حسین شاہد

Apr 26, 2022


شجاع آباد (نمائندہ نوائے وقت)پاکستانی قوم کو بے راہ روی کا شکار کرنے اور بد اخلاقی سکھانے والے حکمرانوں نے ملک کو دوراہے پر لا کھڑا کیا وزیراعظم میاں شہباز شریف کی ڈوبی معیشت سمیت ملک کو تمام بحرانوں سے نکالیں گے سابقہ حکمرانوں نے جھوٹ فریب اور یوٹرن کے علاوہ کچھ نہیں کیا یہ بات مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صوبائی صدر میاں غلام حسین شاہد نے یوتھ ونگ تحصیل کے صدر ڈاکٹر تنویر سلطان شکیل بھٹی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اپنے ہر دور میں ملک و قوم کی خدمت کی بہترین فارن پالیسیوں کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر ہوا ۔ قوم کو بے وقوف بنانے والوں کے سارے جھوٹ قوم جانتی ہے ملکی سالمیت کو داؤ پر لگانے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔

مزیدخبریں