ملتان (سپیشل رپورٹر)روزہ انسان کی صبر اور برداشت کی قوت میں اضافہ کا سبب بنتا ھے ان خیالات کا اظہا مزدور راہنما پیپلز لیبر بیورو جنوبی پنجاب کے صدر محمد عاشق بھٹہ نے مختلف فوڈ انڈسٹری کے مزدوروں کے لیے پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن کی طرف سے دی گئی افطار پارٹی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر عاشق بھٹہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کو کس نے منع کیا تھا کہ وہ لیبر قوانین پر عمل نہ کرے انھوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے دور میں کم از کم اجرت کے قانون پر عملدرآمد کا نہ ھونا مزدور دشمنی کی واضح مثال ھے۔ ریاست مدینہ کے دعویداروں نے سیاسی عمل میں جھوٹ کو فروغ دیا۔ غربت میں اضافہ ھوا صنعتی ادارے بند ھوتے رھے بے روزگاری بڑھتی رھی اور حکومت سیاسی مخالفین کے خلاف بیان بازی کرتی رھی، اس موقع پر سید مبشر حسین شاہ،رانا محمد افضل،عمردراز، ملک اللہ بخش سندیلہ، حاجی صابر حسین، علی بھائی، فروز بھٹہ اور منور نے بی خطاب کیا۔