لودہراں (ڈسٹرکٹ رپورٹر)اخبار فروش یونین لودھراں کے سرپرست اعلیٰ محمد اسلم صدیقی اور سید سجاد شاہ نے تمام اخبارات کے قارئین سے اپیل کی ہے اپنے اخبار کا بل ماہ اپریل اور بقایا جات اپنے متعلقہ اخبار فروش کو عید سے قبل ادا کر دیں انہوں نے کہا اس مہنگائی کے دور میں اخباری صنعت کے ساتھ اخبار فروش بھی شدید مشکلات کا شکار ہے تاکہ آپ کا اخبار فروش عید کی خوشی میں شامل ہو سکے۔
قارئین بل ماہ اپریل اور بقایا جات عید سے قبل ادا کر دیں:اخبار فروش یونین لودھراں
Apr 26, 2022