26اپریل، امتناع قادیانیت آرڈی ننس جاری ہو ا:فدایان ختم نبوت


ملتان( نمائندہ نوائے وقت)تحریک فدایان ختم نبوت پاکستان کے  جنرل سیکرٹری  قاری محمد عباس ارشد نے کہاہے کہ صدر محمد ضیاء الحق شہید نے 26اپریل 1984 کو مجلس عمل تحفظ ختم نبوت  کے اکابرین کے مطالبہ پر امتناع قادیانیت آرڈی ننس جاری کیا۔بعد ازاں اسے ایکٹ بنا کر آئین پاکستان کاحصہ بنادیا۔اس ایکٹ میں قادیانیوں کو پابند کیاگیا ہے کہ وہ اپنے آپکو مسلمان نہیں کہ سکتے۔ اپنے عبادت خانوں کو مسجد نہیں کہ سکتے۔نہ مسجد کی طرز پر نہیں بناسکتے۔ مسلمانوں کی طرح آذان نہیں دے سکتے۔مرزا قادیانی کی بیوی کو ام المومنین نہیں کہ سکتے۔مرزا کی اولاد کو اہلبیت نہی کہ سکتے، یعنی قادیانیوں کو شعائر اسلام استعمال کرنے سے قانوناً روک دیا گیا اس مرتبہ یہ تاریخ ساز دن 26اپریل ماہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں آرہا ہے۔لہذا تمام مسلمانوں سے اور بالخصوص علماء وخطباء   سے  گزارش ہے کہ وہ اس دن کو شاندار طریقے سے منائیں۔

ای پیپر دی نیشن