حکومتی کارکردگی صفر‘ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں: رشاد ڈاہا

Apr 26, 2022


خانیوال( خبر نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رشاد خان ڈاہا نے کہا کہ امپورٹڈحکومت کی کارکردگی صفر+صفر ہے جس کی وجہ سے عوام مایوسیوں کی دلدل میں دھنستے جارہے ہیں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ڈیزل کی قلت کے باعث کسانوں اور کاشتکاروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت اور اس کے حواری سیاسی انتقام میں اس قدر آگے نہ جائیں وقت ایک سا نہیں رہتا اب پھر تبدیلی آنیوالی ہے اور آنیوالا دور تحریک انصاف کا ہے ۔

مزیدخبریں