ملتان(خصوصی رپورٹر)ضلع بھر میں کھانے پینے میں بے اعتدالی گیسٹرو کے پھیلاؤ کا سبب بن گئی۔ بچے‘بڑے بھی اس مرض کی لیپٹ میں آگئے معلوم ہوا ہے۔ ملتان شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نشتر سمیت دیگر نجی ہسپتالوں میں 255 مریض رپورٹ ہوئے ہیںجن میں سے 150 مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ باقی مریضوں کو بھرپور طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔