جاپان میں دنیا کی معمر ترین   خاتون انتقال کر گئی

Apr 26, 2022

ٹوکیو (نیٹ نیوز) جاپان میں دنیا کی معمر ترین شخصیت کا اعزاز پانے والی کانے تاناکا چند دن کی علالت کے بعد انتقال ہو گیا۔ دنیا کی معمر ترین شخصیت کا اعزاز پانے والی کانے تاناکا جاپان کی مقامی نرسنگ ہوم میں رہائش پذیر تھیں جہاں گزشتہ روز ان کا انتقال ہو گیا۔ کانے تاناکا 2 جنوری 1903ء میں جاپان کے جنوب مغربی علاقے فیو کیوکا میں پیدا ہوئی تھیں۔ وہ جوانی میں نوڈلز اور رائس کیک کی دکان چلاتی تھیں اور 1922ء میں شادی کی۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے 2019ء میں کانے تاناکا کو دنیا کی معمر ترین خاتون کے اعزاز سے نوازا تھا اوز انہوں نے اس اعزاز کو اپنی زندگی کا یادگار ترین لمحہ قرار دیا تھا۔
معمر ترین خاتون

مزیدخبریں