ملکی ضروریات کیلئے پٹرول وافر مقدار میں موجود ،آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل

Apr 26, 2022

اسلام آباد(نا مہ نگار)آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کا کہنا ہے کہ ملکی ضروریات کے لیے پٹرولیم مصنوعات وافر مقدار میں موجود ہیں۔اپنے بیان میں ایڈوائزری کونسل کا کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کے کارگو آف لوڈ ہونے کے لیے بندرگاہ پر کھڑے ہیں۔آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کے کارگوز مقررہ وقت پر آف لوڈ ہوں گے۔کونسل کا کہنا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں ڈیزل کی درآمد بھی کر رہی ہیں، صارفین کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔
آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل

مزیدخبریں