چین کا اے سی352 ہیلی کاپٹر فضائی قابلیت  کے سرٹیفکیشن کے آخری مرحلے میں داخل

بیجنگ(شِنہوا)چین کا تیار کیا گیا درمیانے حجم کا یو ٹیلیٹی  ہیلی کاپٹر اے سی 352 فضائی قابلیت کے سرٹیفکیشن عمل  کے فلائٹ ٹیسٹ کے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ چین کی ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن  کے مطابق  یہ نئے  ہیلی کاپٹر ماڈل  کا سول ایوی ایشن  کی جانب سے فضائی قابلیت  سرٹیفکیٹ  کے حصول کا آخری مرحلہ ہے۔ اس مرحلے میں  اے سی 352 کی فضائی قابلیت اور فعال ہو نے کے  لحاظ سے قابل بھروسہ ہونے کی جانچ کی جائے گی۔ چین کی  سول ایوی ایشن انتظامیہ کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹیز دوران پرواز اس کی کارکردگی، کنٹرول  کا معیاراور جہاز میں موجود کام  کرنے کی سہولیات کا جائزہ لیں گی۔ نئے مرحلے سے قبل  اے سی 352 فضائی کار کردگی کی تصدیق کے لئے 422.5 گھنٹوں پر محیط 458  پرواز ٹیسٹ  مکمل کرچکا ہے۔
 ہیلی کاپٹر

ای پیپر دی نیشن